میٹرک،انٹر کے پوزیشن ہولڈرز کو دوبارہ مالی انعامات دینے کا فیصلہ

میٹرک،انٹر کے پوزیشن ہولڈرز  کو دوبارہ مالی انعامات دینے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کو مالی انعامات دینے کی سکیم دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پوزیشن ہولڈرز کواب پھر مالی انعام ملے گا، 4 سال وقفے کے بعد سکیم دوبارہ شروع کی جارہی ہے۔ بورڈز سے 20 سے 30 ہزار جبکہ حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ اور دو سے تین لاکھ روپے ملنے کا امکان ہے ۔پی ٹی آئی حکومت میں پوزیشن ہولڈرز کومالی انعام دینے کے سلسلہ روک دیا گیا تھا ۔پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں خصوصی تقریبات ہونگی،تجاویز کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ دینگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں