شہر کے 12 انڈر پاسزسے کمائی کا منصوبہ تیار

 شہر کے 12 انڈر پاسزسے کمائی کا منصوبہ تیار

لاہور(شیخ زین العابدین)شہر کے انڈر پاسز کو منافع بخش بنانے کا پلان بنالیا گیا، پی ایچ اے نے انڈر پاسز سے آمدن کے حصول کے لئے لیز پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔

 12 انڈر پاس کو ایڈورٹائزمنٹ کیلئے لیز پر دیا جائے گا۔پی ایچ اے نے سالانہ 8 کروڑ 60 لاکھ روپے آمدن کا تخمینہ لگایا۔ تفصیل کے مطابق پی ایچ اے نے مالی سال 2023-24 میں 2 ارب 35 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا۔ مالی سال 2021-22 میں1 ارب 19 کروڑ اور 2022-23 میں 1 ارب 60 کروڑ ریونیو اکٹھا کیا تاہم اتھارٹی کی آمدن میں مزید اضافے کے لئے کینال روڈ پر واقع انڈر پاسز کو بھی لیز پر دیا جائے گا۔کینال روڈ انڈر پاسز کی بیوٹیفکیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد ٹیپا نے کینال روڈ انڈر پاسز پی ایچ اے کے حوالے کر دئیے ۔ جناح ہسپتال ، کیمپس،مسلم ٹاؤن ،فیروز پور روڈ ،ایف سی کالج ، جیل روڈ اور مال روڈ انڈر پاس فی کس سالانہ 80 لاکھ روپے پر لیز پر دئیے جائیں گے ۔ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کو سالانہ لیز پر دینے کے لئے ایک کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ ماڈل ٹاؤن انڈر پاس اور ڈاکٹرز ہسپتال انڈر پاس فی کس سالانہ چالیس لاکھ روپے پر لیز پر دئیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں