ڈی ای او کی ڈپٹی ڈی ای او کیخلاف کارروائی کیلئے سیکرٹری کو درخواست

ڈی ای او کی ڈپٹی ڈی ای او کیخلاف  کارروائی کیلئے سیکرٹری کو درخواست

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیدہ غزالہ شاہین نے شالامار ٹاؤن کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو درخواست دے دی۔

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ حنا اقبال اپنی ڈیوٹی کے فرائض احسن طریقے سے سر انجام نہیں دیتیں اور اپنے سینئرز کا کہنا نہیں مانتیں جس کے باعث محکمہ ایجوکیشن کو نقصان کا سامنا ہے۔ ان پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ ایوننگ سکولوں کے بجٹ میں خوردبرد میں ملوث رہیں، لہذا ان کے خلاف پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے عہدہ سے ہٹایا جائے۔ ڈی ای او نے دنیا کو اپنے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 کے نوٹیفکیشن کے مطابق جو آفیسر اچھی پرفارمنس نہیں دے سکتا، اس کے خلاف سرنڈرنگ پاورز یوز کی جاتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں