ایس ڈی او لیسکو پر تشدد کرنیوالے بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج

ایس ڈی او لیسکو پر تشدد کرنیوالے  بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علا قہ محمود بوٹی میں ایس ڈی او لیسکو پر تشدد کرنے والے بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ مناواں پولیس نے ایڈیشنل ایکسین حبیب الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں فرنس مالکان افضل جٹ، عبداللہ جٹ، آصف گیس والا سمیت ایک نامعلوم شخص کو نامزد کیا ہے ۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزموں پر 5کروڑ روپے بل کی ادائیگی واجب الادا تھی کہ ملزموں کی جانب سے 72لاکھ روپے کا خود ساختہ جعلی بل تیار کیا گیا، ملزموں سے جب بل بارے پوچھا تو انہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر اعلیٰ افسر موقع پر پہنچے تو ملزموں کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں