ریسکیو 1122 خوشاب کا محرم پر ایمرجنسی ڈیوٹی پلان تیار

ریسکیو 1122 خوشاب کا محرم پر ایمرجنسی ڈیوٹی پلان تیار

قائد آباد(نمائندہ دنیا )پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب نے محرم الحرام کے موقع پر ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب دے دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122خوشاب کا محرم الحرام کے ایام میں بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب دے دیا گیا ہے اس حوالے سے ریسکیو عملہ کی خوشاب و جوہرآباد شہر کے ہمراہ تینوں تحصیلوں نوشہرہ،قائدآباد اور نورپور تھل میں ریسکیو پوسٹیں بنائی گئی ہیں جو محرم الحرام کے ایام میں مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے انہوں نے کہا کہ دیگر سٹاف کی طرح یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو موٹربائیک عملہ بھی تعینات رہے گا ریسکیو کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سافٹ ویئر،وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے ذریعے تمام ایمرجنسی ڈیوٹیز کی نگرانی بھی کی جائے گی امامیہ سکاوئٹس کو ابتدائی طبی امداد کی مکمل ٹریننگ بھی فراہم کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں