ریاست امیروں سے پیسہ لیکر غریبوں کو دے ،عبدالستار گجر

ریاست امیروں سے پیسہ لیکر غریبوں کو دے ،عبدالستار گجر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی چیئرمین سیاسی امور کمیٹی جمعیت علماء اسلام چوہدری عبدالستار گجر نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔

 کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس ایک صوبہ تھا،جو بانی پی ٹی آئی نے چھین لیا،ان کی پالیساں ملک کو تباہ کرچکی ہے ،ہم برصغیر کے سلطان ہیں،ہم مسلمان ہیں،ہمارا کمانڈر حافظ قرآن ہے ،ہماری ریاست کی بنیاد دین اسلام ہے ،ریاست کو چاہیے بڑے لوگوں سے پیسہ لے کر غریب عوام کے دے ،جب تک علم و اخلاق بہتر نہیں ہوتااس وقت تک ہم غلام ر ہیں گے ،اور جب تک امرا کی عیاشیاں ختم نہیں جاتی اس وقت تک 98 فیصد قوم مرے گی، جب تک تمام ادارے ایک پیج پر نہیں آتے ہم ملک نہیں بچا سکتے ،ایک ہی ادارہ ملک میں مضبوط ہے ،اگر اس کو بھی متنازع کردیا گیا تو اس ملک کا کوئی پرسان حال نہیں حکمران صرف کٹھ پتلی ہیں ملک و قوم گروی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں