مرکزی مسلم لیگ کی مہنگائی کیخلاف ریلی ،حکومت کیخلاف نعرے

 مرکزی مسلم لیگ کی مہنگائی کیخلاف ریلی ،حکومت کیخلاف نعرے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ سرگودھا کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف نیازی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور ۔

حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ، قیادت پروفیسر حافظ مسعود کمال گجر امیدوار این اے 85،چودھری اکمل جسپال امیدوار این اے 84،اور رائے منیر احمد کھرل سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ سرگودھا نے کی، شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے پٹرول’ آٹا’ چینی’ گھی کا حصول پہلے ہی مشکل تھا اب مزید مشکل بنا دیا گیا ہے حکومت کسی طرح بھی ملک و قوم کی خیر خواہ نہیں ہوسکتی اس حکومت سے جس قدر جلدی ہوسکے نجات حاصل کرلی جائے اس وقت پاکستان معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر ہے جس کا خمیازہ قوم کو بھاری ٹیکسوں کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے پاکستان اب مزید قرضوں کے بوجھ کا متحمل نہیں ہوسکتا مہنگائی 13سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے کوئی بھی حکمران اقتدار میں آتا ہے اس کے قول و فعل میں تضاد شروع ہوجاتا ہے فنانس بل کے نفاذ کے بعد مہنگائی کی ایسی لہر آئیگی جو قوم کیلئے ناقابل برداشت ہوگی قوم اب کسی منی بجٹ کی متحمل نہیں ہوسکتی 75 سال سے قوم قربانیاں دیتی آرہی ہے اب قوم کی بجائے حکمران اور اشرافیہ قربانی دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں