غیر قانونی تعمیرات 40 سے زائد املاک سیل

 غیر قانونی تعمیرات  40 سے زائد املاک سیل

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران 40 سے زائد غیرقانونی کمرشل املاک کو سیل کردیا،غیر قانونی کمرشل بورڈز ہٹا دیئے۔

سیل کی گئی املاک میں ورک شاپس، کیفے، نجی کلینک، نجی سکول، دفاتر، بیوٹی پارلرز اور دیگر شامل ہیں۔ ٹیموں نے ڈیفنس روڈ پردو غیرقانونی کیفے بھی سربمہر کیے ۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیرنگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون فائیو نے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں