سکول کیئر گیورز کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوسکا

سکول کیئر گیورز کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوسکا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکولوں میں کام کرنے والی کیئرگیورز کی تنخواہوں میں ہدایات کے باوجود اضافہ نہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سکولوں میں قائم ابتدائی تعلیم کے کلاسز میں تربیت دینے والی کیئر گیورز کی تنخواہوں کا معاملہ حل نہ ہوا ۔معاوضے کو 4 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار کرنے کی ہدایات کی گئی تھی،سکول سربراہان تاحال چار ہزار روپے بھی نہیں دے رہے ۔وزیر تعلیم کا معاملے کو نوٹس کہتے ہوئے کہا ہے کہ کیئر گیورز کی تنخواہوں کو یقینی بنایا جائے گا ۔انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں بھی ڈائریکٹر اکاؤنٹس میں جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں