وائس چیئرمین واسا کا ہڈیارہ ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ

وائس چیئرمین واسا کا ہڈیارہ  ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد نے مون سون انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہڈیارہ ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر ریاض الٰہی نے وائس چیئرمین واسا کو بریفنگ دی۔اس موقع پر چودھری شہباز احمد نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں میں مؤثر نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، تمام ڈسپوزل سٹیشن پر بیک اپ جنریٹرز کی سہولت کو یقینی بنایا جائے اور دوران بارش مکمل استعداد پر چلایا جائے جبکہ سکرینوں کو مکمل صاف رکھا جائے ۔مون سون میں آنے والے تمام مسائل کا پیشگی اندازہ لگایا جائے، عوام کو کسی طرح کی مشکلات سامنا نہ کرنا پڑے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں