مون سون: چیف سیکرٹری کامحکموں کو الرٹ رہنے کا حکم

 مون سون: چیف سیکرٹری کامحکموں کو الرٹ رہنے کا حکم

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ممکنہ سیلاب اورمون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام متعلقہ صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے یہ ہدایت سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں اورپی ڈی ایم اے ہنگامی صورتحال میں متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ اور راشن بیگز کی وافر دستیابی یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ اربن فلڈنگ سے بچنے کیلئے ڈرینز اور سیوریج لائنز کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے ۔بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ تمام مشینری اور ڈی واٹرنگ پمپس کو مکمل فعا ل رکھا جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ فلڈ ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں