وفات پا نے والے پولیس اہلکاروں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری

وفات پا نے والے پولیس اہلکاروں  کے واجبات کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)محکمہ خزانہ پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دوران ڈیوٹی وفات پا جانے والے پولیس اہلکاروں کے واجبات کی ادائیگی کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفات پا جانے والے پولیس اہلکاروں کی فیملیوں کے 597 کیسز التوا کا شکار ہیں جن میں 85 سے زائد کیسز کا تعلق لاہور پولیس سے ہے ، تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز ملنے پر آئندہ دو ماہ میں پولیس اہلکاروں کی فیملیوں کو ان کے واجبات ادا کر دیئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں