چلڈرن ہسپتال:کباڑ کاسامان غیرقانونی طریقے سے باہر منتقل

چلڈرن ہسپتال:کباڑ کاسامان غیرقانونی طریقے سے باہر منتقل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں چوری اور اشیا کی فروخت میں غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ نہ رک سکا۔

لاہور چلڈرن ہسپتال سے کباڑ کا سامان غیر قانونی طریقہ سے بغیر کسی کمیٹی کے فروخت کیے جانے ویڈیو لاہور نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں ایک رکشہ لوہا اور دوسرا کاغذ گتہ لیجاتے ہوئے واضح دیکھا جاسکتا ہے ۔بغیر کسی اپروول کے روزانہ ہزاروں روپے کا سامان ہسپتال سے باہر جانے لگا ہے اور لاکھوں روپے کا سامان فروخت ہونے کے باوجود چلڈرن ہسپتال لاہور میں مریض اور ان کے لواحقین پینے والے صاف پانی سے محروم ہیں۔ڈی ایم ایس مینٹی ننس نے کہا کہ فون پر مؤقف نہیں دے سکتی، آپ کو ہسپتال آنا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں