اورنج ٹرین کے 3 سال میں مسائل حل نہ ہوسکے:6 اداروں نے اراضی کی رقم مانگ لی

اورنج ٹرین کے 3 سال میں مسائل حل نہ ہوسکے:6 اداروں نے اراضی کی رقم مانگ لی

لاہور(شیخ زین العابدین)اورنج ٹرین فعال ہوئے تین سال کا عرصہ گزر گیا مگر مسائل حل نہ ہوئے، وفاق اور پنجاب حکومت کے چھ اداروں نے اراضی کے عوض پیسے مانگ لیے۔

 ایل ڈی اے کو موصول ہونے والے مراسلوں میں مبینہ طور پر فنڈز کا تقاضا کیا گیا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں ان اداروں کو معاوضہ دینے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اداروں نے ذاتی ملکیت اراضی کے پیسے مانگ لیے ، وفاق اور پنجاب حکومت کے چھ اداروں نے اراضی کے عوض پیسے مانگ لیے ، اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران سرکاری طور پر ایکوائر ہونے والی اراضی کی تفصیلات سامنے آگئیں، متروکہ وقف املاک بورڈ نے اورنج ٹرین میں ایکوائر ہونے والی 12 کنال اراضی کے پیسے مانگ لیے ، پاکستان پوسٹل اتھارٹیز کی 4 کنال سات مرلے اراضی کے پیسے واجب الادا ہیں، پی اینڈ ٹی کالونی ملتان روڈ کی دس کنال اور نیشنل بینک کی دس مرلے کی اراضی کے پیسے بھی ادا کرنے ہیں، پنجاب یونیورسٹی کی آٹھ کنال اور سید پور لیسکو گرڈ کی 14 کنال 3 مرلے اراضی بھی ایکوائر کی گئی، اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران سرکاری محکموں کی 49 کنال اراضی ایکوائر کی گئی، اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران سرکاری محکموں کو اراضی کے پیسے بھی ادا نہیں کیے گئے ، پنجاب حکومت نے کمیٹی کو رواں ماہ اراضی مسائل حل کرنے سے متعلق فیصلہ دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں