مقالہ جات ،جعلساز اساتذہ اور طلبا کو دھوکہ دینے لگے

مقالہ جات ،جعلساز اساتذہ اور طلبا کو دھوکہ دینے لگے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت کیلئے جعلساز اساتذہ اور طلبا کو دھوکہ دینے لگے، جعلساز ادارے اور تنظیمیں ایچ ای سی کے ریسرچ جرنلز کے نام پر اساتذہ اور طلبا کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

ایچ ای سی کا دھوکہ دینے والے گروہ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرقانونی تنظیموں اور جعلساز مافیا سے بچنے کیلئے اساتذہ اور طلبا کیلئے 24 نکاتی ہدایات نامہ جاری کیا ہے ۔ایچ آی سی کے ہدایت نامے میں کہا ہے کہ ریسرچرز کسی بھی جگہ ریسرچ پیپر کی اشاعت کروانے سے پہلے ادارے یا تنظیم سے متعلق معلومات لے لیں، بے ایمان افراد اور تنظیمیں جھوٹے طور پر اشاعت کے مواقع پیش کر رہی ہیں۔دھوکے باز محققین کو بہت سے غیر قانونی طریقوں پر عمل کرنے کی ترغیب اور پیش کش کرتے ہیں۔غیر قانونی طریقوں سے قومی اور بین الاقوامی جرائد میں تحقیقی اشاعتوں کی ضمانت دیتے ہیں۔محقیقن ایسے جعلسازوں سے خود کو محفوظ رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں