گندم اور آٹے کی نقل و حمل پر کڑی نگرانی کی ہدایت

گندم اور آٹے کی نقل و حمل پر کڑی نگرانی کی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی نقل و حمل بارے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔گندم اور آٹے کیکی بین الصوبائی نقل و حمل پر کڑی نگرانی ہدایت کیں۔

ای پرمٹ کے بغیر کسی صورت گندم اور آٹا ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی ،صرف متعلقہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز ہی ای پرمٹس جاری کرنے کے مجاز ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق کیو آر کوڈڈ ای پرمٹس صرف لائسنس یافتہ ٹریڈرز اور آڑھتیوں کو جاری کیا جائے گا،محکمہ خوراک پنجاب کے ای پورٹل پر فلور ملز کو تفصیلات جمع کرانے کی اجازت ہوگی، سرحدی علاقوں میں قائم چوکیوں پر پرمٹ سکیننگ کے بعد اجازت دی جائے گی، متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر روزانہ کے اخراج کی تفصیلی رپورٹ مرتب کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں