پی ایم سی باوا الیون تیسرا سالانہ ٹورنامنٹ مبشر الیون فاتح

پی ایم سی باوا الیون تیسرا سالانہ ٹورنامنٹ مبشر الیون فاتح

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پی ایم سی باوا الیون تیسرا سالانہ ٹورنامنٹ کا میدان مبشر الیون نے مار لیا، میاں قیصر الیون رنر اپ رہے ۔۔

جبکہ ساغر الیون تیسرے نمبر پر رہی ،ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں میاں قیصر الیون نے پہلے کھیلتے پانچ اوورز میں 66رنزکا ٹارگٹ کیا جو کہ مبشر الیون کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے چار اوورز میں عبور کر لیا،فاتح ٹیم کے ہاشم اور مبشر اقبال نے اس جیت میں اہم کردار ادا کیا، اور احسن بہترین باؤلر قرار ہے ، جبکہ رنر اپ ٹیم کی طرف سے بلال بھٹی ، محمد عامر نمایاں رہے ، شائقین کی بڑی تعداد میچز سے لطف اندوز ہوتی رہی ، جنہوں نے آرگنائزر و نائب صدر پی ایم سی سرگودھاکپتان محمد ارشد ، سینئر ممبر باوا عمران اور مہران فیصل کی کاوشوں کو سراہا،جبکہ فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی معروف سماجی و کاروباری شخصیت میاں شہروش تھے جنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں