اشیائے خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائیں:کمشنر

 اشیائے خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائیں:کمشنر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد بارے اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے علاوہ فوڈ،لائیو سٹاک،انڈسٹریز،مارکیٹ کمیٹی۔۔

زرعی مارکیٹنگ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے ۔کمشنر نے ڈویژن بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا اور مقرر کردہ نرخ ناموں کے مطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کی تاکید کی ۔کمشنر سلوت سعید نے آٹے اور گندم کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا اور کہا کہ روٹی سمیت اشیاء خورونوش کی مقررہ سے زائد فروخت کسی صورت برداشت نہیں، روٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے صارفین کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ۔ کمشنر نے کہا کہ علاقے مختص کر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں، عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں