پاور ڈویژن ، لیسکو حکام کی سروسز آمد، ایس ڈی او کی عیادت

پاور ڈویژن ، لیسکو حکام کی سروسز آمد، ایس ڈی او کی عیادت

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)وفاقی وزیر پاور اویس لغاری، وزیر مملکت علی پرویز ملک اورسیکرٹری پاور راشد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر پاور ڈویژن اور لیسکو کے اعلیٰ حکام کی سروسز ہسپتال آمد۔۔۔

 جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن غلام رسول انجم اور جی ایم ایچ آر پی پی ایم سی صغیر احمد نے ایس ڈی او محمود بوٹی کی عیادت کی، ڈائریکٹر ایچ آرلیسکو ضمیر حسین کولاچی اورڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر بھی موجود تھے، تمام افسروں نے بجلی چوروں کے حملے میں زخمی ہونیوالے ایل ایس صغیر شاہ کے گھر کا دورہ بھی کیا، اعلیٰ افسروں نے ایس ڈی او حبیب اللہ بلوچ اور ایل ایس صغیر شاہ کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ،سینئر افسروں کا کہنا تھا کہ لیسکو اہلکاروں پر حملہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے ،پر تشدد واقعہ میں ملوث ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں