ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

 ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)پاکستان ریلویز نے متعدد ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ریلوے آمدن میں استحکام کیلئے کیا گیا ہے۔

جن ٹرینوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا ان میں قراقرم، کراچی، عوام، گرین لائن، مہر، چناب، سمن سرکار اور موہنجو دڑو پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ پاک بزنس، بولان میل، تھل، سکھر ایکسپریس، ماروی، چمن اور ہزارہ ایکسپریس بھی نجی شراکت داری سے چلیں گی۔ شالیمار، بہاؤالدین زکریا، کوہاٹ، مہران، اٹک، جنڈ اور راولپنڈی پسنجر کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے اپنے مسافروں کو بہترین سفری تجربہ دینا چاہتا ہے ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مسافروں کو بہترین سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈائننگ کاروں کو بہتر کرنا شروع کر دیا ہے ، تیز گام اور زکریا ایکسپریس کے ساتھ دیگر ٹرینوں میں بھی پریمیم ڈائننگ کاریں لگائی جائیں گی۔ تمام بڑے سٹیشنوں پر ایسے واش رومز اگلے تین ماہ میں فنکشنل کر دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں