پنجاب بینک :بحرین ، یواے ای میں دفاتر کھولنے کا اعلان

پنجاب بینک :بحرین ، یواے ای میں دفاتر کھولنے کا اعلان

لاہور(سٹاف رپورٹر)دی بینک آف پنجاب اپنے سٹریٹجک توسیعی منصوبے کے ایک اہم سنگ میل کے حصول کا نہائت فخر اور خوشی سے اعلان کرتا ہے۔

یکم جولائی 2024 کو منعقدہ بورڈ میٹنگ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر ریگولیٹری اداروں کی منظوری سے مشروط، متحدہ عرب امارات میں نمائندہ آفس اور مملکت بحرین میں ہول سیل بینکنگ یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔1989 میں اپنے قیام کے بعد سے بینک آف پنجاب پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ایک اہم قوت کے طور پر ابھرا ہے ۔ یہ توسیع بینک آف پنجاب کے لیے ایک اہم قدم ہے ۔ ان اہم بین الاقوامی منڈیوں میں داخل ہو کر بینک آف پنجاب کا مقصد مضبوط مالیاتی تعلقات کو فروغ دینا اور اپنے صارفین کو بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہترین بینکنگ حل پیش کرنا ہے ۔پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی طرف سے بینک آف پنجاب کی کریڈٹ ریٹنگ کی حالیہ تصدیق بینک کی مضبوط مالی حالت اور استحکام کو واضح کرتی ہے ۔ اپنے رابطہ مرکز اور واٹس ایپ بینکنگ کی صلاحیتوں کو بڑھایا اور 400,000سے زائد صارفین کی نئے موبائل ایپ پلیٹ فارم پر منتقلی کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ سے زیادہ والیٹس کو نئے برانچ لیس بینکنگ سسٹم پر منتقل کیا ہے ۔اس کے علاوہ بینک آف پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل بینکنگ اقدامات میں اہم شراکت دار بن چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں