14داخلی، خارجی پوائنٹس پر پولیو کاؤنٹر قائم کرنیکا فیصلہ

14داخلی، خارجی پوائنٹس پر پولیو کاؤنٹر قائم کرنیکا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی حکومت نے پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں اورصوبے کے تمام 14 داخلی اور خارجی پوائنٹس پر پولیو کاؤنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں پولیو اور دیگر بیماریوں کے تدارک کیلئے روٹین امیونائزیشن 95 فیصد تک لیکر جانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا۔وزیر صحت نے کہا کہ اگلی انسداد پولیو مہم کے دوران تمام صوبائی وزرا پولیو ٹیموں کیساتھ فیلڈ میں موجود ہونگے، ہر ضلع میں انسداد پولیوکیلئے مختلف میکانزم وضع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز، سی ای او ہیلتھ پولیو کے خاتمے کے مطلوبہ اہداف میں حائل مسائل بارے آگاہ کریں۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے صوبہ میں ہیلتھ ایمرجنسی بھی نافذ کرنا پڑی تو کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں