محصول کی وصولی کو جدید خطوط پر استوار کرنیکی ہدایت

محصول کی وصولی کو جدید خطوط پر استوار کرنیکی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ ایس ایم بی آر نے ٹیکس آبیانہ کولیکشن اور بورڈ آف ریونیو میں عوامی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں ممبر ٹیکس اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔ نبیل جاوید نے ریونیو کولیکشن ٹیکسز آبیانہ میں پیش رفت اور موجودہ نظام کا جائزہ لیا۔ ممبر ٹیکس نے ایس ایم بی آر کو ایگریکلچرل انکم ٹیکس اور ای آبیانہ میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ممبر ٹیکس کی کاوشوں کو سراہا۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ریونیو کولیکشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ممبر آئی ٹی نے ریونیو کولیکشن کے تمام ہیڈز کی ایپ پر بریفنگ دی۔ ایپ میں آبیانہ ایگریکلچرل انکم ٹیکس میونسپل فی اور چوکیدارا چارجز شامل ہوں گے ۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ نمبردار اور پٹواری شہریوں کو ایپ کے ذریعے ٹیکسز اور بلز بارے معلومات فراہم کریں گے ۔ شہری ایپ کے ذریعے ٹیکسز کی شرح کی معلومات اور ادائیگی کر سکیں گے ۔ شہریوں کو ریونیو اور پراپرٹی سے متعلق سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں۔ گراس روٹ لیول پر شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں