وزیر بلدیات کی عوامی بہتری بارے سکیمیں جلد مکمل کرنے کے احکامات

وزیر بلدیات کی عوامی بہتری بارے  سکیمیں جلد مکمل کرنے کے احکامات

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر بلدیات نے عوامی بہتری سے متعلق جاری سکیمیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معیار اور شفافیت کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کے لئے بھاری رقوم مختص کی گئی ہیں۔ اب یہ ہمارا کام ہے کہ منصوبے بروقت مکمل کرائیں۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹوٹی گلیوں، نالیوں کی مرمت کی سکیمیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائیں گی۔ خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو جلد چالو کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں