سی بی ڈی ، دو پلاٹس کے مالکانہ حقوق دینے کی تقریب

سی بی ڈی ، دو پلاٹس کے مالکانہ حقوق دینے کی تقریب

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سی بی ڈی پنجاب میں پاکستان کارپوریٹ کنسوشیم رئیٹ فنڈ پی سی سی کو سی بی ڈی پنجاب لاہور پرائم کے دو پلاٹس کے مالکانہ حقوق دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

عمران امین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی سی سی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی سی سی کو مالکانہ حقوق دینے کے بعد سی بی ڈی پنجاب میں ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیرات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ پی سی سی نے سی بی ڈی پنجاب کی ترقی کے سفر میں شروع سے ہی ساتھ دیا ہے۔ پی سی سی نے سی بی ڈی پنجاب میں سرمایہ کاری کر کے شروعات سے ہی سی پی ڈی پنجاب پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے جب سی بی ڈی پنجاب نے اپنا ایک اور وعدہ مکمل کر دیا ہے۔ بہت جلد سی بی ڈی روٹ 47 کو فعال کر کے مین بلیوارڈ گلبرک کو والٹن روڈ تک رسائی دینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں