کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کا ملتان میں امام بارگاہوں کا دورہ

کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کا ملتان میں امام بارگاہوں کا دورہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر ملتان پہنچ گئی۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے سرکٹ ہاؤس میں اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

کمیٹی نے ملتان میں مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہوں کا دورہ بھی کیا۔ مولانا حنیف جالندھری نے دورہ کر ایا۔ کابینہ کمیٹی نے حکومت کی جانب سے لگائی گئی سبیل کا بھی معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر مریم خان اور آر پی او سہیل چودھری نے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا محرم الحرام کو پُرامن بنانے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں