کاہنہ :طالبات کاکالج پر دھاوا ،پرنسپل،سٹاف پر تشدد

کاہنہ :طالبات کاکالج پر  دھاوا ،پرنسپل،سٹاف پر تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علا قہ میں طالبات نے نامعلوم افراد کے ہمراہ کالج پر دھاوا بول دیا، پرنسپل سمیت سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

واقعہ کی ویڈیو بنانے والی سٹاف سے نامعلوم افراد نے موبائل بھی چھین لیا۔ پرنسپل ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور 15 لاکھ نقدی، زیورات اور موبائل فون بھی لے گئے۔ طالبات میں لائبہ طاہر، عاطفہ مشتاق اور عنبرین وغیرہ شامل ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں