سعودیہ کی خدمات ملت اسلامیہ کیلئے قابل تحسین :ہشام الٰہی

سعودیہ کی خدمات ملت اسلامیہ کیلئے قابل تحسین :ہشام الٰہی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ خلفائے راشدین اور صحابہ کرام ؓ کی زندگیاں امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔

افسوس نوجوان نسل نے اپنی زندگیوں کا آئیڈیل لبرل، سیکولر مافیا کے پارٹی لیڈروں کو بنا لیا ہے ،وہ گزشتہ روزجمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام بیگم کوٹ چوک لاہور میں منعقد ہونے والی فضائل صحابہ و اہلبیت سالانہ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے بنائی گئی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادر محسن اسلامی ملک ہے اور ہر مشکل وقت میں وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔اس کے خلاف ہر قسم کے جھوٹے پراپیگنڈے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔سعودی عرب کی خدمات ملت اسلامیہ کے لئے قابل تحسین ہیں۔سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان سمیت تمام عالمی اسلامی برادری کا بھر پور ساتھ دیا ہے ۔مسجد نبویؐ میں گاڑیوں کے حوالے سے خلاف پروپیگنڈا بند کیا جائے ۔حرمین شریفین کا تحفظ اسکا دفاع ہم سب کا ایمانی فریضہ ہے ۔مخصوص لابیاں آئے روز سعودی عرب کے خلاف مضموم پروپیگنڈا کرنے سے باز نہیں آتے ۔وطن عزیز میں سیاسی عدم استحکام سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔سیاسی معاملات میں اندرونی جمہوریت دشمن طاقتوں کی مداخلت سے جمہوری عمل کو مسلسل ناقابل تلافی پہنچ رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں