محرم انتظامات،شہر بھر میں 895 کلوز سرکٹ کیمرے نصب
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)محرم الحرام کی تیاریاں بر وقت مکمل کر لی گئیں، پانچ بڑے اے کیٹیگری کے جلوسوں کے مقامات نثار حویلی، کربلا گامے شاہ۔۔۔
اسلام پورہ ،شادمان اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت 1ہزار 55امام بارگاہوں ،مجالس اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر 8سو 95 کلوز سرکٹ کیمرے لگائے گئے ،ڈی سی آفس میں کنٹرول روم مکمل فعال کر دیا گیا ۔اے ،بی سی کیٹیگری جلوسوں کے روٹس پر کلوز سرکٹ کیمروں سے نگرانی کا عمل جاری ہے ۔پیچ ورکس، لائٹس،کیو گارڈ پائپس اور خار دار رکاوٹی تار نصب کر دئیے گئے ۔شہر میں مسنگ مین ہول کورز،جنریٹرز ،پیچ ورکس اورلائٹس لگائی گئیں ، ٹوٹی ڈرینز ،بڑی چھوٹی روڈز مرمت کی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق470کلوز سرکٹ کیمرے پانچ بڑے جلوسوں کے روٹس ،4سو 25کیمرے شہر کی امام بارگاہوں کے باہر نصب کئے گئے ۔190واک تھرو گیٹ جلوس روٹس پر ہیں۔پولیس کے 11ہزار 5سو73جوان،ساڑھے سات سو پولیس رضا کار ،سول ڈیفنس کے 2سو رضاکارڈیوٹی دے رہے ہیں ۔جلوسوں کے روٹس پر 55ایمبولنس اور 3سو موٹر سائیکل ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا تھا شہر میں محرم انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔