واقعہ کربلا لافانی شہادتوں سے عبارت :گورنر پنجاب

واقعہ کربلا لافانی شہادتوں سے عبارت :گورنر پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا جب بھی صبر و ایثار اور باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا ذکر آئے گا۔۔۔

 تو تاریخ میں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی بے مثال جرات، بہادری اور لازوال قربانیوں کو یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا شہدا ئے کربلا نے مظلوم انسانیت کو باطل کے سامنے نہ جھکنے اور ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا۔ واقعہ کربلا حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کے بے مثل عزم، حوصلے اور لافانی شہادتوں سے عبارت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا عاشورہ جہاں ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے وہیں ہمیں یہ سبق بھی دیتا ہے کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا جائے۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے بنوں چھاؤنی پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے فوجی اہلکاروں کو سلام پیش کیا۔ گورنر نے کہا دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے فوجی اہلکار ہمارا فخر ہیں،پوری قوم سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں