پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں ورلڈ یوتھ سکلِز ڈے پر سیمینار

پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں ورلڈ یوتھ سکلِز ڈے پر سیمینار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام ورلڈ یوتھ سکلِز ڈے کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق تھے جبکہ پرنسپل پنجاب کالج محمد سلمان،ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم،ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔طلبہ نے یوتھ سکلز کے حوالے سے تقاریر اور خاکے پیش کئے جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روایتی تعلیم کے ساتھ طلبہ کو ہنر مند بننے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنی چاہئیں کیونکہ آج کا جدید دور تقاضا کرتا ہے کہ ہمارے طلبہ عالمی دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی نئی جہتوں کو اپنائیں،انہوں نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس نے ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور ہمارے نوجوانوں میں بھی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں وہ بھی AIکو ذریعہ بنا کر اپنے اندر مہارتیں پیدا کر سکتے ہیں محمد شہزاد رفیق نے کہا کہ پنجاب کالجز سیمینار زاور نمائشوں کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ ہمارے طلبہ روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور دیگر ٹیکنیکل تعلیم کے حصول کو بھی ممکن بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں