یوم عاشور ، شہریوں کی بڑی تعداد کی پیاروں کی قبروں پر حاضری

یوم عاشور ، شہریوں کی بڑی تعداد کی پیاروں کی قبروں پر حاضری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)یوم عاشورہ کے باعث شہریوں کی بڑی تعداداپنے پیاروں کی قبروں کی دیکھ بھال کیلئے شہر خموشاں کا رُخ کر لیا ہے ۔۔۔

کوٹ ادو شہر کے وسط میں قائم قبرستان شمالی عید گاہ،قبرستان ٹبہ کربلا،قبرستان قریشیاں والا،قبرستان لاڑ والا،قبرستان آرائیں والا سمیت گردونواح میں حالیہ بارشوں کے باعث قبریں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں لوگوں کی شہر خموشاں قبروں پر آمد اور اور لپائی و مرمت سے قبرستان عارضی آباد ہو چکے ہیں، شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دینے کے ساتھ قبروں پر پھول بھی چڑھاتے رہے ،دوسری طرف شہر خموشاں میں قبروں کی لپائی اور مرمت کرنیوالوں نے بھی مہنگائی کے باعث اپنے نرخ بڑھا دئیے ہیں جس کے باعث غریب اور دیہاڑی دار طبقہ خود مٹی خرید کر پیاروں کی قبروں کی لپائی اور مرمت کرتے بھی نظر آئے ہیں جس کی وجہ سے مستریوں اورمزدوروں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں