اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کامحرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کامحرم الحرام  کے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ صفا عابد نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کا پیدل چل کر معائنہ کیا۔۔

 انہوں نے روٹس پر محکموں کے انتظامات چیک کئے اور کہا کہ جلوسوں کے روٹس ومجالس کے مقامات کو ہمہ وقت کلیئر رکھیں ۔انہوں نے سیوریج سسٹم کی بحالی کی ہدایت کی اور کہا کہ جلوسوں کے راستوں پر ٹھنڈے شربت کی سبیلیں اور نیاز کی تقسیم بھی یوم عاشور تک فعال رکھیں۔انہوں نے نقشوں کی مدد سے انتظامی امور کو چیک اور کنٹرول روم کو یوم عاشورتک فعال رکھنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں