سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کے انعقاد اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کوشاں رہی۔

 ، چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے پر سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ، گرانفروشی بھی عروج پر دیکھنے میں آئی ،اور اشیاء کے من مانے ریٹ وصول کئے گئے بالخصوص نیاز میں استعمال ہونیوالی اشیاء کے دام آسمان سے باتیں کرتے رہے ، منڈی میں ادرک 1ہزار روپے کی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوتا رہا اسی طرح ٹماٹر 200روپے ،سبزمرچ 180، لیموں 600 ، لہسن 480 ، پیاز120 ، آلو140 ، کدو100 ، گوبھی120 ، گاجر120 ، بھنڈی180 ،کریلا160 ،شملہ 180، کھیرا 80 روپے کلوفروخت ہوتا رہا، جس پر صارفین تلملا کر رہ گئے اور انہوں نے مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں اور انتظامیہ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا،یہ امر قابل ذکر ہے کہ مختلف محکموں کے 60سے زائد افسران جنہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہیں کی چھٹی منسوخ کرتے ہوئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایات کی گئی تھیں مگر ان میں سے ایک بھی آفیسر نظر نہیں آیا،جس کی وجہ سے گرانفروشی کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں اشیاء کی قیمتیں بھی مختلف رہیں جبکہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ سرگو دھا میں صرف چار سبزیاں کاشت ہوتی ہیں جبکہ باقی تمام دیگر اضلاع سے منگوائی جاتی ہیں ،پرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں