9ویں محرم پر قبرستانوں میں رش،خوشبوئیں پھیلی رہیں

9ویں محرم پر قبرستانوں میں رش،خوشبوئیں پھیلی رہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )9 ویں محرم کے روز شہر کے تمام قبرستانوں میں لوگوں کا رش رہا’ فیکٹری ایریا ’ کوٹفرید

جنرل بس سٹینڈ’ 78 شمالی’ مقام حیات سمیت دیگر مقامات پر واقع قبرستانوں میں خواتین اور لوگوں کی بڑی تعداد اپنے عزیز و اقارب کی قبروں کی صفائی اور مرمت کرتی رہی’ قبروں پر پھول’ پتیاں پھینکی گئیں اور گلاب کے پھول کی پتیوں کی قیمت میں بھی دو سو روپے فی کلو اضافہ دیکھنے میں آیاجبکہ اگر بتیاں جلا کر مشکفور سے قبرستانوں میں خوشبوئیں پھیلی رہیں’ لوگوں کی بڑی تعداد کچی قبروں پر مٹی ڈال کر ان کی لپائی اور پختہ قبروں کو درست کرتے رہے ’ قبرستانوں کے باہر اور اندر پھول پتیاں اور دیگر سامان فروخت کرنے والوں کی چاندی رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں