ڈی جی ایل ڈی اے کا بابو صابو تا سگیاں سروس روڈ پر کاموں کا معائنہ

ڈی جی ایل ڈی اے کا بابو صابو تا سگیاں سروس روڈ پر کاموں کا معائنہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ کا دورہ کیا،پیکیج ٹو بابو صابو تا سگیاں سروس روڈ پر جاری کاموں کا معائنہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیکیج ٹو پر سروس روڈ کے دونوں اطراف تمام سیکشنز پر تیزی سے کام جاری ہے، ڈرین کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کنکریٹ ڈالنے اور اسفالٹ کا عمل بھی جاری ہے۔ علاوہ ازیں گلشن راوی تا بابو صابو تنگ ایریا پر واٹر بانڈ کا عمل کیا جارہا ہے، پیکیج ٹو کے تمام سیکشنز پر کام کی بروقت تکمیل کے لئے اضافی وسائل اور مشینری کام کر رہی ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے یوم عاشور کے بعد کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر  پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارون سیفی اور کنٹریکٹر نے یومیہ ٹارگٹ کے حصول بارے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں