دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر مسلح افواج کو سلام:روبینہ خالد

 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر مسلح افواج کو سلام:روبینہ خالد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی اور کہا۔۔۔

 ہم دہشتگردوں کی کوشش کو ناکام بنانے پر اپنی مسلح افواج کی بہادری اور بے لوث قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردوں کے حملے ہماری افواج اور عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہم اپنی مسلح افواج اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے متحد اور پاک سرزمین سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہماری دعائیں شہداء کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اپنی افواج کے ساتھ ہر قسم کے خطرات سے اپنے مادر وطن کا دفاع کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں