ایم پی اے اسامہ فضل کاغلہ منڈی کسان سہولت سنٹر کا دورہ

ایم پی اے اسامہ فضل کاغلہ منڈی کسان سہولت سنٹر کا دورہ

خانیوال ،عبدالحکیم(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ،سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا)رکن صوبائی اسمبلی اسامہ فضل نے غلہ منڈی خانیوال میں قائم کسان سہولت سنٹر کا دورہ کیا۔

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا حبیب الرحمن سے کسان سہولت سنٹر پر کسانوں کو فروخت کی جانے والی زرعی زہروں کی کوالٹی،کھادوں،سپرے مشینری کی قیمتوں بارے استفسارکیا۔اس موقع پر ایم پی اے اسامہ فضل نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کاٹن زون میں کسان سہولت سنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ کپاس کے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کنٹرول ریٹ پر مل سکیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے انہیں بتایا کہ کسان سہولت سنٹرز پر کاشتکاروں کے لئے مشاورتی کاؤنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھاکہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں