امام بارگاہوں کی بہترین سکیورٹی پر اسسٹنٹ کمشنر وزیر آ باد کو خراج تحسین

امام بارگاہوں کی بہترین سکیورٹی پر  اسسٹنٹ کمشنر وزیر آ باد کو خراج تحسین

وزیرآباد(نا مہ نگار)امام بارگاہ قصر بتول صلے شاہ کے لائسنسدار آغا عباس رضا،آغا تجمل نثار، نیئر عباس نے امام بارگاہوں کی۔۔۔

 بہترین سکیورٹی اور صفائی ودیگر انتظامات کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سونیئر پیش کیا۔آغا عباس رضا اور آغا تجمل نثار نے کہا اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ انسان دوست اور ملنسار انسان ہیں جس طرح وہ محرم الحرام میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں وہ قابل دید ہیں اور ایسے فرض شناس آفیسر کی تعیناتی وزیرآباد کے عوام کے لئے خدا کی طرف تحفہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں