محرم الحرام کے دوران امن اوامان کا قیام اہم:بلال اکبر

محرم الحرام کے دوران امن اوامان کا قیام اہم:بلال اکبر

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے حافظ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی ،ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد ، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، ڈی پی او فیصل گلزار سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسر بھی ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور کمشنر نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس ، مرکزی امام بار گاہ فوارہ چوک ،کنٹرول رومز ، ریسکیو 1122،محکمہ صحت کے میڈیکل کیمپوں ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عزاداروں کیلئے کھانے اور پانی کی سبیلوں کے کیمپوں کا بھی دورہ کیا۔قبل ازیں ڈی سی آفس میں منعقدہ ایک اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کا کہنا تھاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ، مقامی علما کرام و ذاکرین ، سول سوسائٹی کے سرکردہ افراد اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو امن و امان اور محرم کے جلوسوں اور مجالس کے پر امن انعقاد کیلئے انتظامیہ سے تعاون کرنا چاہیے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے ضلعی انتظامیہ جبکہ ڈی پی او فیصل گلزار نے محکمہ پولیس کی جانب سے عاشورہ محرم کے سلسلہ میں کیے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی ۔بعد ازاں صوبائی وزیر اور کمشنر نے ڈی سی آفس اورسٹی پولیس سٹیشن میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی گزر گاہوں کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں