یوم عاشور تک ٹھنڈے میٹھے پانی کی سبیلوں کا اہتمام جاری

یوم عاشور تک ٹھنڈے میٹھے  پانی کی سبیلوں کا اہتمام جاری

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یوم عاشور تک ٹھنڈے میٹھے پانی کی سبیلوں کا اہتمام جاری۔چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری محمد شفیق کی نگرانی میں تمام میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسل کی حدود میں محرم الحرام کے جلوس و مجالس کی گزرگاہوں پر سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری محمد شفیق نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی ہدایت پر ضلع بھر کے شہری ودیہی علاقوں میں جلوس و مجالس کے روٹس اور اہم پبلک مقامات پر ٹھنڈے میٹھے پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں شہریوں اور عزاداروں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میٹھا ٹھنڈا پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ضلع بھر میں 110سے زائد سبیل لگائی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں