کمشنر کا تمام محکموں کے افسروں کے ہمراہ جلوس روٹ کا دورہ

کمشنر کا تمام محکموں کے افسروں کے ہمراہ جلوس روٹ کا دورہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر زید بن مقصود نے قصر بتول شادمان اور پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ کا دورہ کیا،سکیورٹی، میونسپل انتظامات اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

کمشنر نے تمام محکموں کے افسروں کے ہمراہ جلوس روٹ کا پیدل دورہ بھی کیا،جلوس میں داخلے کیلئے چیکنگ ایس اوپیز کا جائزہ لیا، پولیس افسروں نے بریفنگ دی۔ کمشنر کو شادمان قصر بتول و پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ جلوس کے روٹ کے داخلی و اختتامی روٹ پر بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں کمشنر نے محرم الحرام جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے ڈی سی آفس میں قائم مرکزی کنٹرول سنٹرکا دورہ کیا۔ ڈی سی رافعہ حیدر نے 9محرم کے جلوسوں کی سی سی ٹی وی لائیو مانیٹرنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران بھی ہمراہ موجود تھے۔ ڈی سی نے بتایا مرکزی جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے 800 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ 425 کیمرے اہم بارگاہوں کے باہر نصب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں