چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس کا فلیگ مارچ

چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس کا فلیگ مارچ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ۔ فلیگ مارچ میں ڈی پی او عبداﷲ احمد، ڈی سی محمد آصف رضا سمیت ایلیٹ فورس، فالکن سکواڈ اور ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار شامل تھے ۔

فلیگ مارچ ختم نبوت چوک سے شروع ہو کر شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا کمیٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد اور ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے ۔ محرم الحرام کے حوالے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی شہر کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔ تمام وسائل بروئے کار لاکر ضلع میں امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں