امام حسین ؓکی تعلیمات کو فروغ دیناہوگا، ذوالفقار اعوان

امام حسین ؓکی تعلیمات کو فروغ دیناہوگا، ذوالفقار اعوان

وہاڑی(نمائندہ دنیا )مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے کہا ہے محرم الحرام ہمیں محبت،امن،بھائی چارے ، رواداری اور صلہ رحمی کا درس دیتا ہے ،نواسہ رسول ؓامام حسین ؓنے لازوال قربانی دے کر جس خلوص سے اسلام کی آبیاری کی، ہمیں ان کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر عبدالغفور بھٹی،ڈاکٹر حسن چیمہ،امانت نمبردار،محمد رمضان نمبردار،انور سجاد،اقبال وصلی اور دیگر موجود تھے ۔ملک ذوالفقار اعوان نے مزید کہا کہ امام عالی مقام سیدنا امام حسین ؓامن و سلامتی کے پیکر تھے ،آپ ؓنے جبر و جارحیت وحشت و دہشت کیخلاف اپنی لازوال قربانی پیش کی،یزیدی نظالم حکومت کے خلاف نعرہ حق بلند کیا، واقعہ کربلا صبر و تحمل بردباری کا درس دیتا ہے ، آپ کی لازوال قربانی عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہے ، دین اسلام کا بنیادی نقطہ امن و سلامتی ہے ،آج ہم طاغوتی اور سامراجی طاقتوں کے نرغے میں ہیں، انکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے درس کربلا کو مشعل راہ بنا کر متحد ہو جانا چاہیے ، حضرت امام حسین ؓنے شجاعت ،ایثار اور اخلاص کے سائے میں اسلام کو زندہ کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بیدار کیا،عاشورہ محرم ہمیں ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے اور فرعونیت کے خاتمے کی یاد دلاتا ہے کیونکہ حق ہی ہمیشہ باقی رہنے والا ہے جبکہ باطل مٹ جاتا ہے ، حضرت امام حسین ؓعدل انصاف مساوات اور انسانیت کے علمبردار تھے ، امن و امان کے قیام کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں