خیبر:نشہ آور گولیاں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، سرغنہ گرفتار

خیبر:نشہ آور گولیاں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، سرغنہ گرفتار

خیبر(نمائندہ دنیا)جمرود پولیس نے تعلیمی اداروں، ہاسٹلوں میں طلباء کو نشہ آور گولیاں فراہم کرنے والا منظم نیٹ ورک بے نقاب کرکے سرغنہ گرفتار کرلیا۔

 گولیاں بنانے والے فیکٹری سے 1872 گولیاں اور 807 گرام کیمیکل، گولیاں بنانے والی مشین اور دیگر آلات برآمد کرلیے۔ پولیس نے پیکنگ میں مصروف ملوث ملزم نورباز ولد نارنج خان سکنہ طورخیل سور کمر کو گرفتار کرلیا جس سے تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، رواں سال تقریباً 25000 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ملزم نے بڑی تعداد میں گولیاں تیار کرکے ملک کے دیگر علاقوں کو سمگل کی ہیں۔ ملزم مخصوص گاہکوں سمیت تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور یونیورسٹی کے طلباء کو بھی نشہ آور گولیاں فراہم کرنے میں ملوث ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں