سی پی او سے زیر تربیت افسروں کی ملاقات، ورکنگ پر بریفنگ

سی پی او سے زیر تربیت افسروں کی ملاقات، ورکنگ پر بریفنگ

راولپنڈی(خبرنگار)سی پی او سید خالد ہمدانی کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں 51stکامن کے زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد سے ملاقات، زیرتربیت افسران میں 18اے ایس پیز شامل تھے۔

سی پی او نے اے ایس پیز کو راولپنڈی پولیس کی ورکنگ، موثر و مربوط سکیورٹی پلاننگ اور ڈیوٹیز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا محرم الحرام میں تمام معاملات پر گہری نظر رکھنا ازحد ضروری ہے، سروس ڈلیوری اور میرٹ کو ہمیشہ اپنی اولین ترجیح رکھیں۔ ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر نے زیر تربیت اے ایس پیز کو محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات جلوس /مجالس سے پہلے اور جلوس کے دوران سکیورٹی کے اہم نکات پر بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں