عاشورہ محرم پر شہر مکمل سیل،مرکزی جلوس میں داخلے،اخراج کے پوائنٹس مقرر

عاشورہ محرم پر شہر مکمل سیل،مرکزی جلوس میں داخلے،اخراج کے پوائنٹس مقرر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )عاشورہ محرم کے سلسلہ میں شہر کو مکمل سیل کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی جلوس میں داخلے یا اخراج کیلئے پوائنٹس مختص کر دیئے گئے۔

 ، مرکزی جلوس میں شرکاء کے داخل ہونے کے لیے صرف 5مقا  مات سے انٹری ہوگی اس کے علاوہ تمام راستے بند ہوں گے ہر انٹری پر واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے ، داخلہ کے وقت میٹل ڈیٹیکٹرز سے جسمانی چیکنگ بھی ہو گی، ہر انٹری پوائنٹس پر 15رضا کار بھی تعینات ہونگے انٹری پوائنٹس سے داخلہ کو یقینی بنایا جائے گا اور ان کے علاوہ کسی بھی مقام سے کسی بھی شخص کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔شرکاء مجالس /جلوس کے داخل ہونے کے انٹری پوائنٹس کی تفصیل اس طرح ہے کہ امام بارگاہ بلاک 19سرگودھا میں شامل ہونے والے اشخاص/خواتین کے لیے دو مقامات کلیار ہوٹل چوک اور رفقیہ ہسپتال پر انٹری پوائنٹ ہو گا اسی طرح امام بار گاہ بلاک نمبر7سرگودھا میں شامل ہونے والے اشخاص /خواتین کے لیے سڑک روندہ خوشاب روڈ نزد جھال چکیاں ہوٹل سے داخل ہو سکیں گے جبکہ دین ہوٹل والی گلی بلاک5میں برآمد ہونے والے جلوس کے لیے شرکاء شاہین چوک سرگودھا سے داخل ہوں گے اور امام بارگاہ مقام حیات سے برآمد ہونے والے جلوس کے لیے شرکاء مشن روڈ سکول جانب اسلام آبادبستی کے مقام پر انٹری پوائنٹ رکھا گیا ہے ۔علاوہ ازیں فول پروف سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک واک تھرو گیٹ بلاک 12چوک نزد طفیل چانپ والا کے قریب جبکہ امام بار گاہ بلاک نمبر19، امام بارگاہ بلاک7اور امام بار گاہ مقام حیات کے مین انٹرنس پر بھی واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں