عاشورہ محرم کے جلوسوں و مجالس کے انتظامات ،سکیورٹی معاملات مکمل:صہیب احمد بھرتھ

 عاشورہ محرم کے جلوسوں و مجالس  کے انتظامات ،سکیورٹی معاملات  مکمل:صہیب احمد بھرتھ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے مختلف مقامات پر محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے۔

 بتایا کہ عاشورہ محرم کے جلوسوں و مجالس کے تمام انتظامات مکمل کرتے ہوئے سکیورٹی معاملات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے ،ڈویژن کے چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر 567 مجالس ہو رہی ہیں، جن میں اے کیٹیگری کی24 مجالس شامل ہیں سرگودھا، خوشاب ، میانوالی اور بھکر میں 222 اعزداری جلوس برآمد ہوں گے جن میں اے کیٹیگری کے 26 جلوس شامل ہیں ، مجالس و جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے مجموعی طور پر 7683 پولیس افسران و ملازمین کے ساتھ ساتھ 35 سو رضاکار بھی مختلف پوائنٹس پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ریسکیو 1122, میونسپل اداروں ، فیسکو، پی ٹی سی ایل اور سوئی گیس سمیت دیگر محکموں کے 15 سو سے زائد ملازمین بھی جلوسوں اور مجالس کی ڈیوٹی پر موجود ہیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں