افغان حکومت بتائے خون کب تک بہے گا:طاہر اشرفی

افغان حکومت بتائے خون کب تک بہے گا:طاہر اشرفی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی دہشتگردی سے دل اتنا رنجیدہ ہوا کہ رات کو سو نہ سکا۔۔۔

 افغان حکومت سے سوال ہے کہ خون کب تک بہے گا، اگر پاکستان سے کوئی افغانستان میں دہشت گردی کرتا ہے تو ہمیں بتائیں اسے عبرتناک سزا دیں گے لیکن افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال نہیں ہونی چاہئے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا جب تک ملک کو دہشت گردی سے نجات نہیں ملے گی معاشی استحکام نہیں آئے گا، تصور بھی نہیں طالبان کے بعد بھی پاکستان میں خون کی ہولی کھیلی جائے گی۔ طاہر اشرفی نے اختتام پر کہا تحریک لبیک کے مطالبات سے کوئی انکار نہیں کررہا، شنگھائی کانفرنس میں اسرائیلی دہشت گردی کی کھل کر بات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں