ایوان اوقاف میں سید الشہدا حضرت امام حسینؓ کانفرنس
لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے ایوان اوقاف میں سید الشہدا حضرت سیدنا امام حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسانیت کو درپیش چیلنجز کا حل اسوہ حسینی میں ہے۔۔۔
انسانی اقدار کے تحفظ کے لئے امامِ عالی مقام کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو، مفتی محمد رمضان سیالوی، مفتی محمد اسحاق ساقی، علامہ سجاد حسین جوادی،مولانا عمران خالد اور مفتی محمد عمران حنفی نے کہا تاریخ حق و باطل میں خیرو شر کے لاکھوں معرکے برپا ہوئے ۔ ہزاروں شہادتیں ہوئیں بالخصوص اسلام کا اولین دور لا تعداد عظیم شہادتوں سے لبریز ہے ۔ تاہم یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ آج تک کسی اور شہادت کو اس قدر شہرت، قبولیت اور ہمہ گیر تذکرہ نصیب نہیں ہوسکا،جتنا حضرت امام حسینؓ کی شہات کو ہوا۔